کراچی (انٹرنیوز) اداکارہ مشی خان نے کہا ہے کہ غذائی ماہرین مہنگائی کو مدنظر رکھ کر عوام کو تجاویز پیش کریں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انسٹا گرام پر مشنی خان نے ٹرانسمیشن میں بطور مہمان آنیوالے غذائی ماہرین پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کچھ رمضان ٹرانسمیشنز دیکھنے کا اتفاق ہوا جن میں آنیوالے غذائی ماہرین کی باتوں نے حیران کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں ہری مرچ 400روپے کلو مل رہی ہو وہاں کوئی کیسے اپنی مرضی کی غذا میز پر سجا سکتا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ غذائی ماہرین مشورے دے رہے ہیں کہ دودھ میں شربت ڈال لیں، اچھے ہاضمے کیلئے سیریلز کا استعمال کر لیں، فروٹ چاٹ بنا لیں، پکوڑے نہ کھائیں اس میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں غریب آدمی کو پروگرام میں موجود شرکاء جو چیزیں خریدنے کا کہتے ہیں وہ کسی صورت ان اشیاء کو خرید نہیں سکتے لہزا ایسی ریسیپی سکھائیں جو غریب لوگ بنا بھی سکیں ۔مشی خان نے کہا کہ جتنا فروٹ مہنگا ہے کیسے کوئی متوسط طبقے کا فرد اپنی بیوی اور 6بچوں کیساتھ فروٹ چاٹ کھا سکتا ہے؟۔مشی نے کہا کہ غذائی ماہرین مہنگائی کی شرح ،عام شہری کی ماہانہ آمدنی اور استطاعت کو مدنظر رکھ کر اپنی تجاویز پیش کریں۔
ٹی وی پرشیف عام شہری کی جیب دیکھ کر چیزیں بنانی سکھائیں ؛مشی خان
You Might Also Like
TAGGED:
رمضان دسترخوان, عوام, غزائی ماہرین, مشورہ, مشی خان
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -