آئی ایم ایف نے دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں پاکستان بھی شامل ہے ، غریب ممالک کی فہرست میں جنوبی سوڈان 492.72 ڈالر فی کس جی ڈی پی کے اعتبار سے اوّل نمبر پر ہے۔
امریکی جریدے’’فوربس‘‘ کے مطابق آئی ایم ایف نے یہ فہرست کو ملکی آبادی کی فی کس جی ڈی پی اور لوگوں کی قوت خرید کی صلاحیت کی بنیاد پر ترتیب دی ہے۔ جنوبی سوڈان نے 2011 میں آزادی حاصل کی تھی، دنیا کا سب سے نیا ملک ہے اور اپنی 492.72 فی کس جی ڈی پی کے ساتھ دنیا کا غریب ترین ملک بھی ہے جس کی بنیادی وجوہات میں سیاسی عدم استحکام، تنازعات، اور محدود انفراسٹرکچر ہیں۔آئی ایم ایف کی دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست میں اولین 10 نمبروں پر افریقی ملک شامل ہیں۔ فہرست میں جنوبی سوڈان کے بعد دوسرا نمبر برونڈی کا ہے جس کی فی کس جی ڈی پی 936.42 ڈالر ہے۔
اسی طرح تیسرے اور چوتھے نمبر بھی افریقی ممالک وسطی افریقی جمہوریہ اور عوامی جمہوریہ کانگو براجمان ہیں۔ موزمبیق کا نمبر پانچواں جب کہ اس کے بعد بالترتیب ملاوی، نائیجر، چاڈ، لائیبیریا اور مڈغاسکر کا نمبر آتا ہے۔غریب ترین ممالک کی فہرست میں نیپال کا نمبر 40 ہے۔ اس طرح جنوبی ایشیا ءکا سب سے غریب ترین ملک نیپال ہے۔ پاکستان معیشت میں گراوٹ اور بیرون قرضوں کے سبب 52ویں نمبر پر ہے جب کہ بنگلادیش 62 اور بھارت 63 ویں نمبر پر ہے۔اس کے برعکس دنیا کے امیر ترین ممالک کے اعتبار سے لکسمبرگ 145.834 جی ڈی پی کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔ اس کے بعد آئرلینڈ دوسرے ، سنگاپور تیسرا اور قطر دنیا کا چوتھا امیر ترین ملک ہے ۔