الخدمت فاؤندیشن ہرسال لاکھوں نہ صرف رمضان المبارک بلکہ سارا سال مستحقین کی امداد میں پیش پیش رہتا ہے -اور اب کیونکہ فلسطینی بہت کسمپرسی کی حالت میں ہیں اس لیے اس خدمت خلق کرنے والی تنطیم نے ان بھوک سے ستائے مسلمانوں کی مدد کا فیصلہ بھی کیا ہے –
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے غزہ جنگ سے متاثرہ مزید 15ہزار خاندانوں کے لیے رمضان فوڈ پیکج اور جدید ایمبولینس غزہ روانہ کردی جو مصر بارڈر کے رستے فلسطین پہنچے گی ۔ اِس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے اسماعلیہ مصرسے رفح بارڈ رکے ذریعے امدادی سامان روانہ کرتے ہوئے بتایا کہ الخدمت نے حالیہ کھیپ میں 20 بڑے ٹریلرز کے ذریعے 400 ٹن امدادی سامان غزہ بھجوایا ہے۔ جس کے ساتھ ساتھ زخمیوں و مریضوں کیلئے جدید ساز و سامان سے لیس ایمبولینس بھی روانہ کی گئی ہے۔
ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ غزہ جنگ سے متاثرہ 22 لاکھ افراد پوری دنیا خاص طور پر مسلمانوں کےلیے امتحان ہے۔ ا کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اب تک غزہ متاثرین کیلئے ایک ارب 70 کروڑ روپے کی امدادی اشیائ غزہ پہنچا چکا ہے ۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ کے اندر موجود ترک اور فلسطینی اداروں کے تعاون کے ساتھ ساتھ امدادی سرگرمیوں کو تیز اور موثر بنانے کے لیے الخدمت نے قاہرہ میں کیمپ آفس اور وئیر ہاؤس قائم کر دیا ہے، جہاں سے وقتاََ فوقتاً امدادی سامان غزہ بھجوایا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ فلسطین میں جنگ کے بعد سے اب تک لوگ نہ صرف اپنے گھروں سے محروم ہوگئے ہیں بلکہ وہ اب کھانے اور پینے کی اشیاء کو بھی ترس رہے ہیں اسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ عالم اسلام ان کی مدد میں انتہائی سستی اور غفلت کا مظاہرہ کررہا ہے –