اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔وزیر اعظم نے اسفند یار ولی کے بیٹے اور اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان سے ملاقات کی،وزیراعظم نے مرحومہ کے لئے فاتحہ اور بلندیء درجات کی دعا۔اس موقع پر وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر اسٹیٹ اینڈ فرنٹیئر ریجنز امیر مقام اور سابق رکن قومی اسمبلی اور اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور، سابق رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا اختیار ولی بھی موقع پر موجود تھے