دنیا میں کوئی بھی ملک ہو وہ دورسے ممالک کے ساتھ تعلقات میں سب سے پہلے اپنا مفاد دیکھتا ہے اور اگر اس کا اثر رسوخ زیادہ ہوجائے تو وہ کمزور ملک کو یہ بھی مشورے دیتا ہے کہ کس اہم پوسٹ پر کس شخص کو تعینات کیا جائے تاکہ وہ بندہ ان کے ساتھ بھی آسانی کے ساتھ کام کرے اور ان کی رکھی گئی شرائط پوری کروانے میں ان کی مدد کرے –
امریکی میڈیا کے جے پی مارگن نے سابق بینکر محمد اورنگزیب کی پاکستانی وزیرِ خزانہ کے طور پر تعیناتی مثبت فیصلہ قرار دیتے ہوے کہا ہے کہ ایک ٹیکنوکریٹ کو وزارت خزانہ کے عہدے پر تعینات کرنا پاکستان کو درپیش چیلنجز کو حل کرنے میں مدد گار ہو گا۔ امریکی جریدے بلو م برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پہلے محمد اورنگزیب کی تعیناتی مثبت اقدام ہے، سرمایہ کاروں کی دلچسپی پاکستان کے نئے وزیرِ خزانہ کی تعیناتی میں تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنوکریٹ کی بطور وزیرِ خزانہ تعیناتی پاکستان کو درپیش چیلنجز کو حل کرنے میں مدد گار ہوگی، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں وزیرِ خزانہ کا کردار کلیدی ہوگا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محمد اورنگزیب اصلاحات لانے کے لیے وہ سب کچھ کریں گے جو ضروری ہوگا، ان کا ماضی بتاتا ہے وہ ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کے لیے ریئل اسٹیٹ اور ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کرنا چاہتے ہیں۔ واشنگٹن (آن لائن)
امریکہ سابق بینکر محمد اورنگزیب کی تعیناتی پر اتنا خوش کیوں ہے ؟
Leave a comment
Leave a comment