پاکستان میں انتخابات کا عمل مکمل ہوگیا قومی اسمبلی کے بعد وزیراعظم اور صدر کا چناؤ ہوگیا -اب وزیراعظم منتخب ہونے والے شہباز شریف نے اپنی کابینہ بنانے کے لیے ناموں کا فیصلہ کرلیا ،پیپلز پارٹی کے وزارت نہ لینے کے بعد یہ کابینہ مختصر ہونے کا امکان موجود ہے تاہم اس میں ق لیگ اور ایم کیو ایم کے چند وزیر شامل ہوں گے -وزیراعظم شہباز شریف نے 19اراکین کی بطور وفاقی وزراء تقرر کی تجویز دیدی، وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کی تقرری کیلئے صدر مملکت کو نام تجویز کر دیئے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ خواجہ آصف، احسن اقبال اور رانا تنویر کا بطور وفاقی وزرا ءتقرر کیا جائے،اعظم نذیر تارڑ، چودھری سالک حسین اور عبدالعلیم خان کا بطور وفاقی وزیر تقرر کیا جائے، جام کمال، امیر مقام، اویس لغاری کا بطور وفاقی وزرا ءتقرر کیا جائے،عطا اللہ تارڑ، خالد مقبول صدیقی ، قیصر شیخ اور ریاض پیرزادہ کا بطور وفاقی وزراء تقرر کیا جائے۔
اس بار اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کی بجائے وزیر خارجہ بنائے جانئے کا امکان ہے -اس کے علاوہ نگران حکومت کے سابق وزیراعلیٰ محسن نقوی اور شمشاد اختر کو بھی صوبائی اور وفاقی حکومت میں اہم عہدے ملنے کا امکان ہے –
وزیراعظم نے اسحاق ڈار اور مصدق ملک کی بھی بطور وفاقی وزرا ءتقرر کی تجویز دیدی،وزیراعظم نے محمد اورنگزیب ، احد چیمہ اور محسن نقوی کو بھی وفاقی وزراء تقرر کی تجویز دیدی،وزیراعظم نے شزا فاطمہ خواجہ کو وزیر مملکت بنانے کی تجویز دی۔