رمضان المبارک کی آمد، آمد، منافع خور اور ذخیرہ اندوز سرگرم، انتظامیہ کی کاغذی کارروائیاں، آلو،پیاز،سبزمرچ،کھجوریں،پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں دوگنااضافہ،کھجورٰ 200روپے،آلو40روپے اور پیاز 100روپے فی کلو مہنگا ہوگیا،انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام، بڑھتی مصنوعی مہنگائی پر شہری پریشان، آن لائن کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہوگیاہے،منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے، اس وقت کھجوریں،پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، مارکیٹ میں کچھ دن قبل تک400روپے والی کھجور اب600روپے کلو، 100روپے درجن والا کیلا200روپے،سیب 300،خربوزہ اور تربوز 200روپے کلو جبکہ 40روپے والے آلو 70سے 80روپے ،150روپے والا پیاز250روپے وہ کلو، ٹماٹر سمیت دیگر سبزیاں بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں، اس سلسلہ مین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے یوزڈ مشینری کے سابق چیئرمین انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے نائب صدر انجمن تاجران موٹر مارکیٹ جھنگ روڈ فیصل آباد کے چیئرمین حاجی محمد اصغر, انجمن تاجران موٹر مارکیٹ جھنگ روڈ فیصل آباد کے سرپراست اعلیٰ میاں افضل آف ٹوبہ، صدر حاجی راشد نجمی،وائس چیئرمین میاں عمر اقبال,ایگزیکٹوممبرایف سی سی آئی مقصود اختر بٹ،سابق ایگزیکٹو ممبر ایف سی سی آئی حاجی محمد سعید، لالہ دلدار حسین،رانا امجد علی اور دیگر نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل مصنوعی مہنگائی کی شرح میں اضافے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال رمضان المبار ک میں ذخیرہ اندوز اور منافع خور مافیا بھرپور انداز میں سرگرم ہوجاتے ہیں اور رحمتوں اور برکتوں والے مہینے میں مہنگائی کر کہ روزے داروں کے لیئے مشکلات پیدا کرتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ حکومتوں کا مہنگائی پر کوئی کنٹرول نہیں عوام کو ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ دکانداروں نے سرکاری ریٹ پر عملدرآمد کو نظرانداز کردیا، ہو شربا مہنگائی نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے، انہوں نے کہا کہ بجلی،گیس،پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں نئے ریکارڈ بنا رہی ہیں اور غریب، مزدور، متوسط اور تنخواہ دار طبقے کی زندگی میں مشکلا ت کا باعث بن رہی ہیں، مہنگائی سے کم آمدنی والا طبقہ شدید متاثر ہورہا ہے۔ فیصل آباد(آن لائن)
رمضان کی آمد کے ساتھ ہی منافع خور اور ذخیرہ اندوزسرگرم
You Might Also Like
TAGGED:
پاکستان, ذخیرہ اندوز, رمضان, سرگرم, مہنگائی
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -