مسلم لیگ نون کے سابق نائب صدر اور سابق وزیراعظم جنھوں نے فروری 2024 کے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا اب ایک بار پھر سیاست میں سرگرم ہوگئے ہیں -سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سیاسی میدان میں سرگرم ہوتے ہوئے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں ملکی مسائل پر بات نہیں کر رہیں، حالیہ الیکشن کے دوران انتخابی مہم کے دوران بھی پاکستان کو درپیش مسائل کو نہیں اٹھایا گیا۔وہ برملا اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ حالیہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چراایکر دوسری جماعتوں کو دیا گیا ہے –
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کرپشن پر کبھی کسی کو سزا نہیں ملی، سیاست دان ایک دوسرے کو کرپٹ کہنا چھوڑ کر ملکی مسائل کا حل تلاش کریں۔شاہد خاقان عباسی کی پارٹی میں وہ سب سینئرسیاستدان شمولیت اختیار کرسکتے ہیں جو مریم نواز کی وجہ سے نون لیگ سے دوری اختیار کرگئے تھے – ان میں شیخ رشید،چوہدری نثار،مفتاح اسماعیل ،دانیال عزیز اور زبیر عمر سمیت بہت سے لوگوں کی شمولیت متوقع ہے -اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا وہ سیاست میں اس وقت کوئی نئی پارٹی بناکر کامیابی بھی حاصل کریں گے یا ان کا حشر بھی جہانگیر ترین اور پرویز خٹک جیسا ہی ہوگا –