پاکستان کی بڑی عدالت نے ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے ،جس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائیکورٹ، سیشن کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے سے کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے سے روک دیا- اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے خاتون ملزمہ کی گرفتاری کے کیس کی سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالت کے احاطے سے کسی ملزم کو گرفتار کرنے سے روک دیا، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہاکہ ہائیکورٹ، سیشن کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے سے کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا جائیگا۔اس سے پہلے بہت سے واقعات ایسے بھی رونما ہوئے تھے کہ جب عدالت کے احاطے سے بھی بہت سے سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا تھا -جس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان بھی شامل تھے -اب عدالت کے اس حکم پر عمل درآمد ہوتا ہے یا نہیں یہ دیکھنا پڑے گا