پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو 8 حلقوں کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا

Mashkoor Hussnain
1 Min Read

پاکستان میں الیکشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد رات کو جب الیکشن رزلٹ نہ دینے کا عمل شروع ہوا تو پورے ملک میں ہلچل مچ گئی اور ٹی وی پر الیکشن رزلٹ آنے کے بعد نتائج تبدیل کردینے کا معاملہ اب عدالتوں میں پہنچ گیا ہے -ملک بھر میں مختلف جماعتون کو یقین ہے کہ ان انتخابات مین پی ڈی ایم کے لیے باقی سب جماعتوں کو جان بوجھ کر ہروایا گیا ہے – پشاور ہائیکورٹ نے انتخابی نتائج میں مبینہ تبدیلی کے معاملے پر 8 آزادامیدواروں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔پشاورہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس ارشد علی پیر کو سماعت کرینگے ، درخواستگزاروں میں محمود جان، تیمور جھگڑا اور کامران بنگش شامل ،ارباب عاصم،ارباب جہانداد،علی زمان اور ملک حشمت شامل ہیں۔درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ فارم 45 میں میں نتائج ہمارے حق میں تھے، جبکہ انہیں فارم 47 میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ان کی یہ درخواست قبول کرلی گئی ہے او ر پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ان 8 حلقوں کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *