نواز شریف اور مریم نواز کی کامیابی بھی عدالت میں چیلینج ہوگئی

Mashkoor Hussnain
2 Min Read

صوبائی دارالحکومت لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 130 سے مسلم لیگ( ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔ آزاد امیدوار کے وکیل اشتیاق چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست دائر کی ہے- حلقہ این اے 130 لاہور 14 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 376 پولنگ اسٹیشنز سے مسلم لیگ (ن )کے نواز شریف 171024 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔یہاں سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسمین راشد 115043 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔۔ اسی طرح لاہور کے حلقہ این اے 119 سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر، چیف آرگنائزر مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کر دیا گیا ۔لاہور ہائی کورٹ میں درخواست آزاد امیدوار شہزاد فاروق کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔اس کے علاوہ نواز شریف کی کامیابی کا جو فارم 47 دیاگیا ہے اس پر بھی میڈیا میں بہت گفتگو ہورہی ہے بتایا جارہا ہے کہ اس میں کئی غلطلیاں پائی گئی ہیں -�� �� �����

این اے 119 لاہور 3 کے تمام 338 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ( ن) کی مریم نواز 83855 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق 68376 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی ٹی آئی کے امیدواروں کا کہنا ہے کہ ان حلقوں میں الیکشن کمیشن کے منتخب پرزائڈنگ آفیسر کے دیے گئے دستخط شدہ فارم 45 کے مطابق وہ یہ الیکشن جیت رہے تھے اور بڑے بڑے ٹی وی چینلز بھی ان نتائج کو رپورٹ کررہے تھے مگر رات کو اچانک رزلٹ آنا بند ہوگئے اور پھر ان کا الیکشن رزلٹ ہی تبدیل کردیا گیا –

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *