شیخ رشید کو جیل سے رہا کردیا گیا

Mashkoor Hussnain
2 Min Read

شیخ رشید نے جیل سے الیکشن لڑا مگر اس بار انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے سپورٹ نہ مل سکی جس کی وجہ سے وہ الیکشن تو نہ جیت سکے اور صرف 6 ہزار ووٹ ہی ان کے حصے میں آئے مگر آج انہیں عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا اور ان کو گھر جانے کی اجازت مل گئی -انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔جیو نیوز کے مطابق شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے روز جلاؤ � گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی،پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہ ہوا جبکہ شیخ رشید احمد کے وکلا سردار عبدالرازق خان اور سردار شہباز عدالت میں پیش ہوئے،شیخ رشید کے وکلا کی جانب سے ضمانت کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔شیخ رشید کے پریس کانفرنس کرنے پر پی ٹی آئی نے ان کی حمایت سے انکار کرکے اپنے امیدوار شہر یار ریاض کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا تھا –

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *