پاکستان کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے شوہر اور استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عون چوہدری کی جیت پر ان کی پوسٹ پر نامناسب تبصرے کرنے ُپر پنے شوہر عون چوہدری کی حمایت میں بول پڑیں – عون چوہدری نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے حلقہ این اے 128 سے کامیابی حاصل کی، انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ کو شکست دی، شوہر کی کامیابی کے بعد نور بخاری کی سوشل میڈیا پوسٹس پر صارفین نے غیر اخلاقی تبصرے کیےجس پر نور نے انسٹاگرام سٹوری میں ایسے کمنٹس کرنے والوں کو جواب دیا۔تاہم ان کی اس کامیابی کو عدالت میں چیلینج کیا گیا جس پر عدالت نے عون چوہدری کی کامیابی کارزلٹ جاری کرنے سے الیکشن کمیشن کو روک دیا -سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ وہ 50 ہزار سے زائید ووٹوں کی لیڈ سے یہ الیکشن جیت چکے ہیں –
نور بخاری نے کسی کا نام لیے بغیر لکھا کہ صارفین اپنا غصہ ان کی پوسٹس پر نہ اتاریں اور مہربانی کرکے اپنی منفی سوچ خود تک محدود رکھیں۔عون چوہدری کی اہلیہ نے مزید لکھا کہ کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ جس کسی شخص کو اپنے گھر میں سالن میں کوئی دوسری بوٹی نہیں پوچھتا، وہ بھی سوشل میڈیا پر آکر معروف شخصیات کے خلاف لکھتے ہیں۔لیکن یہ بات بھی اپنی جگہ قائم ہے کہ تمام سروے بتارہے تھے کہ سملان اکرم راجہ اس حلقے سے باآسانی یہ الیکشن جیت جائیں گے مگر اچنک ٹی ؤی پر اگلے روز ان عون چوہدری کی فتح اور سملان اکرم راجہ کی ہار کا اعلان کردیا گیا جس پر پورے ملک میں تحریک انصاف کے سپورٹرز کا پارہ ہائی ہوگیا اور انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنا سارا غصہ نکال دیا –