چیف الیکشن کمشنر نے پولنگ کے روز انٹرنیٹ کی بندش کا امکان مسترد کردیا

Mashkoor Hussnain
1 Min Read

کئی روز سے میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ 8 فروری کے دن انٹرنیٹ سروس بند کی جائے گی -اس حوالے سے سب کی نظریں الیکشن کمیشن کے اجلاس پر تھیں کل یہ اجلاس بلایا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے – اس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملک کے چاروں صوبوں میں الیکشن 8 فروری کو ہی ہوگا ساتھ ہی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے پولنگ کے روز انٹرنیٹ کی بندش کا امکان مسترد کردیا۔

الیکشن کمیشن میں عام انتخابات کے حوالے سے ہونے والے اہم اجلاس کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال سے نمٹا جارہا ہے، الیکشن 8 فروری کو پورے ملک میں ہوگا اس میں کوئی ابہام نہ رہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنایا جارہا ہے، پولنگ ڈے پر انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے کوئی بات زیر غور نہیں، انٹرنیٹ سروس کا معاملہ سامنے آیا تو ہمارا ای ایم ایس آف لائن کام کرےگا۔

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *