عوام پر کل بجلی گرانے اور اس کی قیمت بڑھانے کے بعد آج حکومت نے پٹرول بم بھی برسادیا -حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔
پیٹرول کی نئی قیمت 272.89روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 2 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت278.96 روپے مقرر کردی گئی۔حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتیں بڑھ جانے پر یہ قیمتیں پاکستان میں بھی بڑھانی پڑی ہیں –