پختونو! آپ کے عمران کے جال میں پھنسنے پر ترس آتا ہے؛نواز شریف

Mashkoor Hussnain
2 Min Read

نون لیگ کے قائد نواز شریف آج پھر کے پی کے کی عوام سے گلہ کرتے نظر آئے ان کا کہنا تھا کہ آپ سیدھے لوگ تھے عمران نے آپ کو اپنی باتوں میں پھنسا کر ساتھ ملالیا جس سے آپ کے صوبے کو ترقی نہ مل سکی -مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 10 سال پی ٹی آئی کی حکومت رہی، آپ کیسے اُس شخص کے جال میں پھنس گئے، آپ پر ترس آتا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کا مینگورہ میں جلسے سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے لوگ سیدھے سادے ہیں، آپ سے ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گیا تھا، سوات میں بلین ٹری منصوبہ لگانے کا وعدہ کیا، آج کہیں نظر آتا ہے؟ بتاؤ عوام سے جھوٹے وعدے کیوں کیے گئے؟۔

انہوں نے کہا کہ میرے دور میں بجلی اور چینی سستے داموں ملتی تھی، عوام کو سستی ادویات فراہم کیں۔ میرے خلاف جھوٹے مقدمے بنائے گئے۔ آپ ایک جال میں پھنسے تو اس نے نیا پاکستان کرتے کرتے پرانا بھی تباہ کر دیا۔ آپ نے ایسے شخص کو کیوں اجازت دی جس نے ملک تباہ کر دیا۔ پہلے نوازشریف کو نکالا جانے دیا، اب کہتے ہو ملک کو نواز دو۔ مجھے یا شہباز شریف کو موقع ملتا تو خیبر پختونخوا ملک کا سب سے خوبصورت صوبہ ہوتا۔مگر جس طرح پٹھان تحریک انصاف کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں -کےپی کے سے ایک ایک سیٹ بھی نکانا دوسری جماعتوں کے لیے سرپرائز سے کم نہیں ہوگا کیونکہ 80 فیصد ووٹر کے پی کے میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے –

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *