چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں عام انتخابات کی سکیورٹی سے متعلق اجلاس ختم ہو گیا، نگران وزیرداخلہ گوہر اعجاز نے کہاہے کہ الیکشن 8فروری کو ہی ہونگے،الیکشن ملتوی نہیں ہونگے،انتخابات کیلئے سکیورٹی فراہم کرینگے۔سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں آزاد امیدواروں کی تعداد سب سے زیادہ ہوجاتی ہے اور وہ کسی پارٹی میں شمولیت بھی اختیار نہیں کرتے تو وہ اپنا وزیراعظم منتخب کرسکتے ہیں� -اس کا مطلب یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کو بھی اس بات کا بخوبی علم ہے کہ ان الیکشن میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ بہت سے امیدوار یہ الیکشن جیت رہے ہیں –
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں عام انتخابات کی سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں نگران وزیرداخلہ گوہر اعجاز اور سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی،چیف سیکرٹری ندیم اسلم چودھری اور آئی جی خیبرپختونخوا کے علاوہ چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان بھی شریک ہوئے، اجلاس میں الیکشن کمیشن کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ،اس کے علاوہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات سے متعلق اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی گئی،خفیہ اداروں کے حکام نے دونوں صوبوں میں تھریٹس سے متعلق بریفنگ دی۔آج کے اجلاس کے بعد یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی ہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے اور چاروں صوبوں میں ہوں گے –