پاکستان کی انڈر 19 ٹیم ورلڈ کپ میں بہترین پرفارم کررہی ہے -اس کے بیٹسمین اور باؤلر دونوں اپنی ٹیم کی فتح میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں – آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر سکس مرحلے میں قومی ٹیم نے آئرلینڈ کو شکست دے کر مسلسل چوتھی فتح سمیٹ لی۔ پاکستانی ٹیم نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دی، آئرلینڈ نےپہلے کھیلتے ہوئےپاکستان کو182رنزکاہدف دیدیا تھا ،عامرحسن،علی رضا اوراحمدحسن نے2،2وکٹیں لیں جبکہ فاسٹ بولرعبیدشاہ نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے3وکٹیں حاصل کیں۔ قومی ٹیم نے آئرلینڈ کے181رنز کا ہدف 44ویں اوورز میں حاصل کرلیا،احمد حسن نے57رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی،کپتان سعد بیگ اور ہارون ارشد نے25-25 رنز اسکورکئے۔احمد حسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس سے پہلے پاکستان انڈر 19 ٹیم صرف ایک بار انور علی کی قیادت میں ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے –