کراچی سے لاہور آکر شادی کرنے والی سکول کی طالبہ اب دوبارہ اپنے والدین کے پاس پہنچ گئی ہیں اور اپنے گھر والوں کےساتھ پرسکون زندگی گزار رہی ہیں۔ ان کے والد مہدی علی کاظمی اپنی بیٹی کے متعلق سوشل میڈیا کے ذریعے اپ ڈیٹس دیتے رہتے ہیں۔ اپنی ایک حالیہ فیس بک پوسٹ میں مہدی علی کاظمی نے دعا زہرہ کی سکول میں نمایاں کارکردگی کی خوشخبری سنائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ”الحمد اللہ، آج دعا زہرہ نے پورے سکول کے ایک اسائنمنٹ مقابلے میں تمغہ حسن کارکردگی جیتا ہے۔ یہ ہمیں تمام دنیا سے ملنے والی محبت، نیک تمناﺅں اور دعاﺅں کے بغیر ممکن نہ تھا۔یہ جبران ناصر ایڈووکیٹ کی سربراہی میں قانونی ٹیم کی کوششوں کے بغیر ممکن نہ تھا۔انھوں نے دعا زہرہ کے سکول کے پرنسپل اور ٹیچرز کا شکر یہ بھی ادا کیا ، جو دعا زہرہ کو بہترین زندگی کی طرف واپس لانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں ۔ دعا کے والد مہدی علی کاظمی کی طرف سے پوسٹ میں دعا زہرہ کی کچھ تصاویر بھی پوسٹ کی گئی ہیں جس میں وہ مقابلے میں جیتا گیا میڈل دکھا رہی ہوتی ہیں۔
شادی کے لیےکراچی سے لاہور آنے والی دعا زہرااب کیا کررہی ہیں ؟
Leave a comment
Leave a comment