آزادامیدوار صنم جاوید اور شوکت بسرا نے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔آج پی ٹی آئی کو ایک کامیابی سپریم کورٹ سے اسوقت ملی جب سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ثنااللہ خان مستی خیل کو انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا کیا کہ ان کا نام اور انتخابی نشان بھی بیلیٹ پیپر پر ڈلوائیں –
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صنم جاوید نے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کردیں،صنم جاوید کے این اے 119،120اور پی پی 150سے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔این اے 163سے شوکت بسرا نے بھی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی،اپیلوں میں ٹریبونلزکے فیصلے کالعدم قرار دینے کی استدعاکی گئی ہے۔اگر صنم جاوید کو انتخاب لڑنے کی اجازت مل جاتی ہے تو وہ این اے 119 پر مریم نواز کے مدمقابل آئیں گی اور لوگوں کو ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا -اسی طرح بہاول نگر سے شوکر بسرا کے الیکشن میں اترنے کے بعد پی ٹی آئی کے ووٹرز اور سپوٹرز میں زندگی کی نئی لہر دوڑ جائے گی -ابھی شوکت بسرا کی اہلیہ تحریک انصاف کی جانب سے میدان میں ہیں –