جاوید ہاشمی کو پی تی ائی کی ھمایت مہنگی پرگئی اور رات گئے پولیس اہل کاروں نے ان کے گھر پر ریڈ کیا اور مبینہ طور پر جاوید ہاشمی کے نواسے اور ایک اور شخص کو زبردستی ساتھ لے گئے -نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن جاری تھا کہ باہر نامعلوم افراد آئے اور ان کے نواسے کو اٹھا کر لے گئے۔
جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ورکرز کو میرے گھر کنونشن میں شرکت سے روکا جا رہا ہے، ورکرز کنونشن کے اطراف سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل جاوید ہاشمی کے داماد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ، ان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے رات 1 بجے بیسیوں اہلکاروں نے میری مخدوم رشید کی رہائش گاہ کا محاصرہ کر لیا اور غیر قانونی طور میرے گھر کی چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے بلا وارنٹ اندر داخل ہوگئے۔ میرے داماد شاہد بہار ہاشمی کو غیر قانونی تحویل میں لے لیا گیا ۔پلیس کو اطلاع ملی تھی کہ جاوید ہاشمی اپنے گھر میں تحریک انساف کے امیدوار کی ھمایت کے لیے ایک کنونشن کرنے جارہے ہیں جس میں شاہ محمود قریشی کے بیٹے زن اور بیٹی مہر بانو کی آمد بھیمتوقع تھی تاہم پولیس کی اس کاروائی سے کنونن تو نہ ہوسکا البتہ اس کنونشن کی تشہیر پورے ملک میں ہوگئی اور یہی پپی ٹی آئی چاہتی ہے کہ 8 فروری تک ان کا مظلومیت کارڈ چلتا رہے اور ووٹر ان کے ساتھ جڑا رہے -تاکہ 8 فروری کو وہ ان کے بیانیے ظلم کا بدلہ ووٹ سے پر عمل کرنے کے لیے ووٹ ڈالے –