پاکستان کے سینئر سیاست دان کو کئی دہائیوں تک نواز شریف کے ساتھ رہے آج کل پارٹی سے خفا ہین اور اب انھوں نے اس مشکل وقت میں تحریک انساف کی سپورٹ کا اعلان کردیا ہے -ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی ائی نے کواہش کا اظہار کیا تو وہ نون لیگ کے مخالف امیدوار عامر ڈوگر کی کمپین بھی چلانے کے لیے تیار ہیں اگر ایسا ہوتا ہے تو عامر دوگر اور تحریک انصاف کی جیت کے امکانات بہت بڑھ جائیں گے کیونکہ جاوید ہاشمی کا 15 ہزار سے زیادہ زاتی ووٹ پی ٹی آئی کو پڑ سکتا ہے –
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا کہ ہمارے ملک میں جس کی لاٹھی ہوتی ہے اسی کی بھینس ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام ایک سوال کرتے ہیں کیا ہمارے حالات ٹھیک ہو جائیں گے؟ میرے پاس عوام کے سوال کا کوئی جواب نہیں ہوتا۔
جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اس وقت مشکلات کا شکار ہے، جب بانی پی ٹی آئی لاڈلے تھے تو میں نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوا۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان عالمی دباؤ کو برداشت کرسکتے ہیں، نواز شریف نے دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے۔ پرویز مشرف نے ایک فون کال پر 9 امریکی گزارشات پوری کردیں۔
انکا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اقتدار کیلئے سمجھوتہ کیا ہے،جاوید ہاشمی نے کہا کہ سائفر کا کیس کوئی کیس نہیں، شاہ محمود قریشی کو ہم جانتے ہیں وہ ملک کا باغی نہیں۔سینئر سیاست دان نے الیکشن سے اپنی دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 149 پر انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انکا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر نے حمایت مانگی تو اسکی مہم چلاؤں گا۔اس سے قبل انھوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت بھی اختیار کی تھی اور وہ اس جماعت کے صدر بھی منتخب ہوگئے تھے مگر پھر عمران خان کے دھرنے کے دوران ہی وہ پارٹی کے فیصلوں سے نالاں ہوکر پارٹی ہی چھوڑ گئے تھے -جس کے بعد ان کے سیاسی کیرئیر کو شدید جھٹکا لگا تھا اور وہ پی ٹی آئی کے امیدوار عامر ڈوگر سے 13 ہزار ووٹوں سے الیکشن ہار گئے تھے -مگر اب جاوید ہاشمی نے اسی عامر ڈوگر کی الیکش کیمپین چلانے کی آفر کردی –