میڈیا والو باز آجاؤ ؛میں ملک چھوڑ کر کہیں نہیں جارہا ؛سرفراز احمد

Mashkoor Hussnain
2 Min Read

پاکستانی میڈیا پر یہ بریں چل رہیں تھیں کہ سرفراز احمد نے پاکستانی کرکٹ سے بے دخل کرنے کے بعد وطن چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس پر پاکستان کے سابق کپتان کا سخت موقف اور ردعمل آگیا – قومی کرکٹرسرفراز احمد نے پاکستان چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر دی۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ایک مقامی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کہا ہے کہ مجھے اپنے ملک چھوڑنے کی خبر سن کر یقین ہی نہیں آیا اور میں اس پر سخت پریشان ہوں۔میں واضح کرتا ہوں کہ یہ خبر سراسر بے بنیاد ہے۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ”پاکستان چھوڑنا تو دور کی بات، میں پاکستان چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ میڈیا کو ایسی من گھڑت خبریں چلانے سے پہلے تصدیق کر لینی چاہیے۔ “ دریں اثناءسرفراز احمد کی فیملی کی طرف سے بھی ان کے ملک چھوڑنے کی خبر کی تردید کی گئی۔سرفراز احمد کے فیملی ذرائع نے کہا کہ وہ پاکستان نہیں چھوڑ رہے اور قومی ٹیم میں کم بیک کریں گے۔وہ نہ صرف ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں بلکہ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی نمائندگی بھی کر رہے ہیں۔ چنانچہ ان کے ملک چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد قومی کرکٹر کے بارے میںخبر پھیلی تھی کہ وہ بیوی بچوں سمیت پاکستان چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہو گئے ہیں۔سرفرز احمد پر آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بری کارکردگی پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی گئی تھی اس کے بعد انہیں باقی دونوں ٹیسٹ میچز میں باہر بٹھا دیا گیا تھا -اور اب ان کے پاکستان چھوڑنے کی افواہ سامنے آئی جس کو انھوں نے رد کردیا –

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *