محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین تعینات کرنے کا فیصلہ

Mashkoor Hussnain
3 Min Read

عمران خان کی صوبائی اسمبلیاں توڑنے کا جس شخص کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا وہ محسن نقوی ہیں جو پہلے ایک سال سے نگران وزیراعلیٰ کے طور پر کام کررہے ہیں اور اب ان کو پی سی بی کا چئیرمین بنانے کا فیصلہ کیا جارہاہے اور وہ پاکستانی کرکٹر جو سینکڑون ٹیسٹ اور ون دے کھیلے ان کا حق ایک بار پھر مارا جائے گا -نہ جانے وہ خود اپنے حق کے لیے آواز بلند کیوں نہیں کرتے -جب تک کھلاڑیوں کے علاوہ سیاسی لوگ ان اعلیٰ عہدون پر فائز رہیں گے پاکستان کی کرکٹ زوال پزیر ہی رہے گی-
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ذکاء اشرف کے استعفے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پی سی بی کا چیئرمین تعینات کر نے کا فیصلہ کیا گیاہے ، محسن نقوی کو بورڈ آف گورنرز میں بطور پیٹرنز نمائندہ نامزد کیا جائے گا ۔یاد رہے کہ ذکاء اشرف نے دو دن قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا تاہم ابھی تک ان کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، استعفیٰ منظور ہونے کے بعد پی سی بی چیئرمین کا اضافی چارج چیف الیکشن کمشنر کے پاس چلا جائے گا ، انہیں 4 فروری تک نیا بورڈ آف گورنرز بنا کر الیکشن کروانے ہوں گے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے ذکاء اشرف کے اختیارات محدود کرتے ہوئے انہیں اہم فیصلے کرنے سے روک دیا تھا، ذکاء اشرف نے کمیٹی کے اجلاس کے دوران اپنی کارکردگی کی ایک جامع رپورٹ پیش کی اور میٹنگ کے آخر میں استعفیٰ دینے کا اعلان کیا، ذکاء اشرف کے بعد چیئرمین پی سی بی کیلئے مضبوط امیدوار مصطفیٰ رمدے کو قرار دیا جا رہا تھا لیکن اب محسن نقوی کا نام گردش کرنے لگا ہے ۔مگر انے والے دنوں میں اپ اس میں مزید کئی اور نامون کا اضافہ ہوتے بھی سنیں گے -کیونکہ پاکستان میں جب تک کسی بات کا حتمی اعلان نہ ہوجائے افواہوں کا بازار گرم ہی رہتا ہے –

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *