چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نواز شریف کے وزیراعظم بن جانے سے بہت خوفزدہ نظر آرہے ہیں اور وہ کھل کر نواز شریف کے خلاف باتیں بھی کررہے ہیں مگر ہر کوئی جانتا ہے کہ یہ نورا کشتی ہے اور الیکشن کے بعد یہ ایک بار پھراسی طرز کی مخلوط حکومت بنانے کی کوشش کریں گے جیسے شہباز شریف کے دور میں بنی تھی آج ایک بار پھر بلاول نے نوازشریف کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 3 بار وزیراعظم بنا تو انہی کے ساتھ لڑ پڑا جنہوں نے وزیراعظم بنوایا تھا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بلاول بھٹو کا لیاقت پور میں جلسے کے دوران کہنا تھا کہ بہت مشکل سے شیر کل نظر آیا، ایسا نہ ہو جیالوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر دوبارہ گھر میں چھپ جائے۔ ہم ڈرنے والے، گھبرانے یا پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ لاہور کے سیاست دانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ حکومت میں آ کر 30 لاکھ گھر بنائیں گے اور غریبوں کو 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کریں گے۔
انہوں نے جیالوں سے کہا کہ پیپلز پارٹی کا 10 نکاتی ایجنڈا گھر گھر پہنچائیں، میں نے 20 لاکھ گھر سندھ میں بنانے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔ ایک طرف غریبوں کی جماعت ہے، دوسری طرف وہ شیر ہے جو غریبوں کا خون چوستا ہے۔ 3 بار وزیراعظم بن کر غریبوں کا خون چوسا مگر پیٹ نہیں بھرا، انہی کے ساتھ لڑ پڑا جنہوں نے وزیراعظم بنوایا تھا۔