مسلم لیگ نون اس وقت اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے کیونکہ اس ٹکٹوں کی تقسیم پر اس کی جماعت کے اہم رہنما ناراض ہوکر پارٹی کو خیر باد کہہ رہے ہیں -آج اس میں اور شدت آگئی کیونکہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سردار مہتاب خان عباسی کو پارٹی سے نکال دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سردار مہتاب خان عباسی کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جماعت سے نکالا گیا ہے، مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے مہتاب عباسی کو پارٹی سے نکالنے کا نو ٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔
خیال رہے کہ سردار مہتاب گروپ نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا تھا، مہتاب گروپ کے ترجمان جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 17 سے مہابت خان کو ٹکٹ دے کر کارکنان کے ساتھ زیادتی کی جس پر مذکورہ فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سردار مہتاب گروپ اب عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے مخالف، تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن لڑنے والے علی خان جدون کی حمایت کرے گا۔اس سے پہلے شاہد خاقان ،مفتاح ماسماعیل ،محمد زبیر ،عائشہ رجب علی کے علاوہ اور کئی رہنما یا آزاد الیکشن لڑنے کا سوچ رہے ہیں یا پارٹی کو ہی خیرباد کہہ رہے ہیں –