شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرکے بڑا سرپرائز دے دیا

Mashkoor Hussnain
2 Min Read

پاکستان کے سابق آل راونڈر شعیب ملک نے معروف اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ دوسری شادی کر لی ہے -شعیب ملک نے اس سے قبل بھارتی تینس سٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی جبکہ ثنا جاوید بھی 2020 میں عمیر جسوال کے ساتھ زندگی کے 4 سال گزار چکی ہیں ۔
شعیب ملک کی دوسری اہلیہ ثناء جاوید 25 مارچ 1993 میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں پیدا ہوئیں لیکن ان کے آباو اجداد اور شعیب ملک کی پہلی اہلیہ ثانیہ مرزا کا تعلق بھی بھارت کے شہر حیدرآباد سے ہی ہے ۔
ثانیہ مرزا کی پیدائش 15 نومبر 1986 میں ممبئی میں ہوئی ان کے والد سپورٹس جرنلٹس ہیں ۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 2010 میں حیدرآباد میں ہوئی جبکہ ان کی ولیمہ کی تقریب سیالکوٹ میں ہوئی جس میں پاکستان کی نامور شخصیات نے شرکت کی ۔
ثناء جاوید ایک معروف اداکارہ ہیں -ثنا جاوید نے نے شوبز میں 2012 میں مشہور ڈرامے ‘ شہر ذات ‘ سے قدم رکھا ، جس کے بعد وہ متعدد ڈرامہ سیریلز میں دکھائی دیتی رہیں۔ ان کی شہرت کو چار چاند فیروز خان کے ساتھ کیئے گئے ڈرامے ‘ خانی’ سے لگے ۔اور یوں انھوں نے شوبز کی دنیا میں اپنی پہچان بنائی اور پھر فہد مصطفیٰ کے پروگرام جیتو پاکستان میں ان کی شمولیت کے بعد ان کا شمار پاکستانی کی جانی پہچانی خواتین میں ہونے لگا –
ثناء جاوید نے جدہ میں پاکستان انٹر نیشنل سکول میں اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد وہ فیملی کے ہمراہ کراچی منتقل ہو گئیں، یونیورسٹی آف کراچی سے انہوں نے اپنی گریجوایشن مکمل کی ۔
اداکارہ نے اپنے کیریئر کے عروج پر کوک سٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار عمیر جیسوال کے ساتھ 2020 میں ایک نجی تقریب کے دوران شادی کی لیکن ان کی شادی زیادہ دیر چل نہیں پائی، عمیر جیسوال اور اداکارہ کے درمیان گزشتہ سال نومبر کے آخر میں علیحدگی ہوئی ۔

Share This Article
1 Comment
  • Somebody essentially lend a hand to make significantly articles I’d state. That is the very first time I frequented your website page and up to now? I surprised with the research you made to make this actual submit amazing. Wonderful task!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *