پاکستان نیوزی لینڈ سے تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بھی ہار گیا

Mashkoor Hussnain
3 Min Read

نیوزی لینڈ نے مسلسل تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 45 رنز سے شکست دے کر فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ نیوزی لینڈ میں پاکستان نے 5 میچوں کی سیریز کھیلنا ہے – پاکستان کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 224 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 179 رنز ہی بنا سکی۔جس میں بابراعظم 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوا۔ محمد رضوان 24، صائم ایوب 10، فخر زمان 19، اعظم خان 10، افتخار احمد 1 اور محمد نواز 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی 16 اور وسیم جونیئر نے ایک رن بنایا۔شاہین شاہ کی قیادت میں یہ پہلی سیریز تھی جس میں اسے بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑا –

< اس سے قبل نیوزی لینڈ کے شہر ڈنیڈن میں جاری پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز سکور کیے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز اوپن کرنے والے بیٹر فن ایلن نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 گیندوں پر 16 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 137 رنز بنائے جب کہ ٹم سیفرٹ نے 31 اور گلین فلپس نے 19 رنز کی اننگ کھیلی ۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے اپنے چار اوورز میں 60 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی جب کہ کپتان شاہین آفریدی، زمان خان، محمد نواز اور محمد وسیم 1-1 وکٹ حاصل کر پائے۔

” پاکستان کی جانب سے آج کے میچ کیلئے اعلان کردہ پلیئنگ الیون میں تین بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسامہ میر، عامر جمال اور عباس آفریدی ٹیم سے باہر ہوگئے تو محمد نواز، وسیم جونیئر اور زمان خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے -مگر یہ تینوں کھلاڑی بھی بری طرح ناکام رہے اور یوں پاکستان کی قومی ٹیم نیوزی لینڈ سے اپنا تیسرا میچ بھی ہار گئی -اس سے قبل پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا میں بھی تینوں ٹیسٹ ہار گئی تھی –

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *