تحریک انصاف کپتان ،نائب کپتان اور بلے کے بغیر میدان میں اترے گی

Mashkoor Hussnain
2 Min Read

لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔اس طرح بلے کا انتخابی نشان چھن جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف اب کپتان اور نائب کپتان کے بغیر ہی الیکشن کے میدان میں اترے گی –

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لاہور اور میانوالی کی نشستوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تھے۔عدالت نے ریٹرننگ آفیسر اور الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیرخارجہ اور پی ٹی آئی رہنماشاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ان کی اپیل مستردکردی۔یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی نے این اے150 ،این اے 151 اور پی پی218 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جس کو ریٹرننگ آفیسر اور بعد میں اپیلٹ ٹربیونل نے مسترد کردیا تھا۔مگر جو حالات کل ایران کی جانب سے پیدا کردئے گئے ہیں اس کے بعد پاک فوج کے لیے بارڈر کی سیکیوریٹی کے لیے فوج کی ضرورت پڑ سکتی ہے اور وہ الیکشن کے لیے فوج دینے سے معزرت کرسکتے ہیں –

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *