پاکستان میں مفاہمت کا بادشاہ کہلانے والے آصف علی زرداری نے اب پنجاب پر نظرینں جمالی ہیں -تحریک انصاف کے پریشر میں آنے کے بعد پیپلز پارٹی کو نظر آرہا ہے کہ اب ا ن کے پاس ایک بار پھر پنجاب میں سپیس پیدا ہوگیا ہے اور وہ اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہتے-اسی سلسلے میں پیپلز پارٹی پارلیمنیٹرینز کے صدر آصف زرداری نے ان دنوں پنجاب کے دل شہرلاہور میں ڈیر ے ڈال رکھے ہیں اور اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
گذشتہ روز انہوں نے سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نےبلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی،آصف زرداری اور چودھری سرور کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال، پنجاب میں سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔ آصف زرداری نے لاہور کے حلقہ این اے 127 پر چودھری محمد سرور کیجانب سے بلاول بھٹوکی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔آصف زرداری اور چودھری سرور نے شفاف انتخابات کروانے پر بھی زور دیا۔اس مرتبہ امکان ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب سے کچھ سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی -مگر باقی پنجاب میں ان کو زیادہ شئیر ملنا مشکل نظر آتا ہے –