آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا واہ آرڈینینس فیکٹری( پی او ایف) کا دورہ

Mashkoor Hussnain
2 Min Read

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا اور وہاں پر بننے والی دفاعی ہتھیاروں پر فوج کے اعلیٰ افسران سے بات چیت کی -اس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مقامی صنعتوں کے فروغ اور خود انحصاری سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے۔ جہاں انہیں پی او ایف کی پیداواری صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو افواج پاکستان کی دفاعی ضروریات پوری کرنے میں ادارے کے تعاون پر بریفنگ دی گئی، پی او ایف سے ہونے والی دفاعی مصنوعات کی برآمدات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پی او ایف مصنوعات کے تجربے کی رینج کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف نے مختلف ہتھیاروں کے ٹیسٹ ٹرائلز کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف نے پی او ایف کے افسروں اور اہلکاروں سے خطاب بھی کیا، آرمی چیف نے بنیادی دفاعی صنعت کے طور پر پی اوایف کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی صنعتوں کے فروغ اور خود انحصاری سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے، خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط اور یقینی بنائیں گے، فیکٹریز آمد پر چیئرمین پی او ایف نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آرمی چیف نے فیکٹری کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار بھی کیا اور جوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کی –

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *