نون لیگی رہنما میاں نوید علی کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا اعلان

Mashkoor Hussnain
2 Min Read

دانیال عزیز کے بعد پاکپتن سے تعلق رکھنے والے ایک اور نون لیگی امیدوار نے نون لیگ کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا – پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما میاں نوید علی نے پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر عام انتخابات 2024 میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب کے ضلع پاکپتن سے تعلق رکھنے والے سابق لیگی ممبر پنجاب اسمبلی میاں نوید علی ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے ناراض ہوگئے ہیں جس کے بعد انہوں نے آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کی وجہ بتاتے ہوئے میاں نوید علی کا کہنا تھا کہ پارٹی نے ہماری وفاداریاں نظرانداز کر کے چوہدری جاوید کو ٹکٹ دی، ان کا گلہ تھا کہ جب کوئی مشکل وقت میں سامنے نہیں آرہا تھا تو میرے والد نے پارٹی کا ساتھ دیا،( ن) لیگ کیلئے ہم نے ظلم و زیادتی برداشت کیں اور جیلیں بھی دیکھیں۔میاں نوید علی کا مزید کہنا تھا کہ 10سال تک پارٹی کو سنبھالا لیکن پارٹی کو شاید کچھ اور ہی عزیز تھا، پارٹی نے میرے ساتھ وفا نہیں کی لیکن ہم الیکشن جیت کر بھی وفا کریں گے۔انھوں نے اس بات کا عندیہ دیا کہ اگر وہ الکیشن جیت گئے تو نون لیگ میں ہی شمولیت اختیار کریں گے مگر ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا کیونکہ اس بار پی ٹی آئی اور نون لیگ کے علاوہ آزاد امیدوار کا جیتنا مشکل ہوگا –

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *