مریم نواز کے مقابلے میں پی ٹی آئی نے صنم جاوید کی جگہ کسے کھڑا کردیا؟

Mashkoor Hussnain
1 Min Read

صنم جاوید کو الیکشن کی اجازت نہ ملنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے این اے 119 کے لئے میاں عباد فاروق کے بھائی میاں شہزاد فاروق کو میدان میں اتار دیا۔میاں عباد فاروق 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے سبب الیکشن میں حسہ نہیں لے سکے -وہ تاحال گرفتار ہیں اسی دوران ان کے بیٹے عمار عباد کا انتقال بھی ہوا تھا مگر ان کی نماز جنازہ کے فوری بعد انہیں دوبارہ قید میں ڈال دیا گیا تھا تب سے اب تک وہ جیل میں ہی بند ہیں –

پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار میاں شہزاد فاروق این اے 119 سے الیکشن لڑیں گے، پی ٹی آئی رہنما میاں شہزاد فاروق ٹرائی سائیکل کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔میاں شہزاد فاروق کا مقابلہ مریم نواز شریف سے ہو گا۔یہ لاہور کے دلچسپ تریم مقابلوں میں سے ایک مقابلہ ہوسکتا ہے -مگر عباد فاروق کی رہائی کے بدلے ان کے بھائی شہزاد فاروق کے مریم کے حق میں دست بردار ہونے اور ایک اور پریس کانفرنس کے بہت زیادہ امکانات پیدا ہوگئے ہیں –

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *