شیخ رشید نے لال حویلی میں 8 سال سے لگی کپتان کی تصاویر اتروادیں

Mashkoor Hussnain
1 Min Read

شیخ رشید تحریک انصاف سے این اے 56 میں حمایت نہ ملنے پر شدید مایوس ہیں اس کا اظہار انھوں نے ویڈیو پیغام کے ذرریعے بھی کیا تھا مگر آج انھوں نے تحریک انصاف سے اپنے راستے جدا کرلیے -عام انتخابات 2024 میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف امیدوار اتارنے کے بعد لال حویلی سے تحریک انصاف کے پرچم اور بانی پی ٹی آئی کی تصاویر ہٹادی گئیں۔ شیخ رشید کی رہائشگاہ کے باہر، سیڑھیوں اور میٹنگز رومز میں عمران خان کی اکیلی اور شیخ رشید کے ہمراہ کئی تصاویر لگائی گئی تھیں۔شیخ رشید نے 2013 میں عمران خان کا ساتھ دیتے ہوئے نون لیگ کو بائے بائے کہا تھا تب سے اب تک ان کی لال حویلی میں عمران خان کے ساتھ تصاویر آویزاں تھیں جنھیں اب ہٹادیا گیا۔شیخ رشید کے میڈیا پر پریس کانفرنس کرنے پر عمران خان نے ان کی سپورٹ سے انکار کردیا تھا اب پتہ چلے گا کہ پنڈی بوایے کہلوانے والے شیخ رشید اس بار کتنے ووٹ لیتے ہیں –

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *