پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر نواز شریف کو امپائر ساتھ ملا کر میچ کھیلنے والا کھلاڑی قرار دے دیا ۔اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ پرسوں ایک امپائر نے نو بال دی ہے، لندن پلان کے تحت انہیں جیل میں ڈال کر پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔نواز شریف ہمیشہ امپائرز کو ساتھ ملا کر کھیلتا ہے، وہ پیشگوئی کر ر ہے ہیں کہ ان کے ساتھ بہت برا ہونے والا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف، آصف علی زرداری اور مریم نواز نے توشہ خانہ سے بلٹ پروف گاڑیاں لیں، انہیں کوئی نہیں پوچھتا، نواز شریف کے کیس ختم کر دیے گئے۔ عمران کان جیل میں کئی ماہ گزارنے کے باوجود بالکل فیش نظر آئے -بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ سائفر کیس کا اوپن ٹرائل کیا جائے تاکہ لوگوں کو حقائق کا پتہ چلے، یہ مجھے کہتے ہیں کہ سائفر کو سیکریٹ کیوں نہیں رکھا اور خود اب اس کو لے کر گھوم رہے ہیں ۔صحافی نےسوال کیا کہ کیا پیپلز پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد ممکن ہے، جس کے جواب میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی صورت اتحاد نہیں کریں گے۔