پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا – ٹیم مینجمنٹ نے سڈنی ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کیا۔اوپنر امام الحق اور شاہین شاہ آفریدی تیسرا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے –
تفصیلات کے مطابق سڈنی ٹیسٹ میں امام الحق کو ڈراپ کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ نئے ابھرتے ہوئے ناجوان کھلاڑی اوپنرصائم ایوب ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔سڈنی ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ سڈنی ٹیسٹ کے لیے شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ شاہین آفریدی پر سے ورک لوڈ کم کرنے کے لیے انہیں آرام دیا گیا ہے۔