پاکستان میں انتخابات مزاق بن کر رہ گئے پہلے تو تحریک انصاف کے رہنما ہی انتخابی دوڑ سے باہر ہورہے تھے مگر اب تو نون لیگ کے من پسند امیدوار بھی سیاست سے کنارہ کشی کا اظہار اور اعلان کرنے لگے ہیں -آج فرخ حبیب ،فردوس عاشق اعوان اور فیاض چوہان کے بعد سب سے اہم نام سامنے آگیا – مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ریاض نے کہا ہے کہ میری طبیعت خراب ہو گئی جس کے سبب این اے 104 کے الیکشن سے دست بردار ہو رہا ہوں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ میری جگہ اب میرا بیٹا راجہ دانیال شیر کے نشان پر الیکشن لڑے گا، اس فیصلے سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے حلقے کے مسائل حل کرنے میں مشغول ہوں، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا شکر گزار ہوں کہ مجھے موقع فراہم کیا، حلقے کی عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا۔مگر لگ یہی رہا ہے کہ عوامی دباؤ اور پارٹی رہنماؤں کے علم بغاوت بلند کرنے کے بعد نون لیگ بیک فٹ پر آگئی ہے اب اگر راجہ ریاض کے بیٹے کو ٹکٹ نہیں ملتا اور کوئی نون لیگی یہ ٹکٹ لےجاےتا ہے تو ہماری اس خبر کی تصدیق ہوجائے گی –