گزشتہ روز آرمی چیف کی زیر صدارت اجلاس ہونے والے کور کمانڈر اجلاس میں الیکشن کمیشن کو یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ الیکشن میں معاونت کے لیے پاک فوج اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے تیار ہے اس پر آج حکومت نے فوج کی مدد طلب کرلی -پنجاب حکومت نے وفاق سے عام انتخابات میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئےپاک فوج کی خدمات مانگ لیں۔
ہم نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سےصوبے میں فوج کی خدمات کیلئے وفاقی حکومت کو خط بھی لکھا جا رہا ہے، یہ فیصلہ کل وزیراعلی کی زیر صدارت ایک اہم سیکیورٹی اجلاس میں کیا گیا تھا۔پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے صوبے کو ڈھائی لاکھ فوجی جوانوں کی ضرورت ہے جو 51000 سے زائد پولنگ سٹیشن پر پنجاب پولیس اور دوسرے سیکیورٹی اہلکاروں کی الیکشن کے دن معاونت کرینگے۔مجموعی طور پر 55 فیصد پولنگ سٹیشن حساس قرار دیے گیے ہیں، پنجاب میں 6ہزار 600پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں۔