نون لیگ اور جی ڈی اے میں انتخابات ملکر لڑنے پر اتفاق ہو گیا

Mashkoor Hussnain
3 Min Read

پاکستان مسلم لیگ کی بھرپور کوشش ہے کہ وہ سندھ سے بھی کچھ سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوجائے مگر تن تنہا یہ کام نون لیگ نہیں کرسکتی کیونکہ سندھ میں ان کو ہمیشہ بہت کم پزیرائی ملی ہے اسی لیے وہ وہاں کی تمام جماعتوں کے ساتھ اتحاد بنانے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے -آج نون لیگ کے صدر شہباز شریف جے ڈی اے کی حمایت کے لیے سندھ پہنچے -جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے) میں انتخابات ملکر لڑنے پر اتفاق ہو گیا،شہبازشریف نے کہا کہ جہاں جس کو ضرورت ہو دوسرا اس کو سپورٹ کرے ۔

صدر ن لیگ شہبازشریف اور سربراہ جی ڈی اے پیرپگارا کی ملاقات ہوئی ہے،شہبازشریف نے پیرپگارا کو نوازشریف کا تہنیتی پیغام پہنچایا،ملاقات میں مجوزہ انتخابی اتحاد اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں میں سندھ کی سیاسی صورتحال اور انتخابی معاملات پر بات چیت ہوئی۔دونوں جماعتوں نے انتخابات میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا، دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ انتخابات ملکر لڑیں گے ا س موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج ہم پیرپگاراکی خدمت میں حاضر ہوئے،سندھ کھنڈر کا نقشہ پیش کررہا ہے،جی ڈی اے کے الیکشن سے متعلق کافی تحفظات ہیں،ہم جی ڈی اے کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے،پیپلزپارٹی کے امیدوار بھی ہر جگہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں،الیکشن لڑنا سب کا حق، ہم نے کسی کو میدان میں اترنے سے منع نہیں کیا،ہم پیپلزپارٹی کو پنجاب میں الیکشن لڑنے پر ویلکم کرتے ہیں۔

لیگی وفد کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی دہائیوں پر محیط حکومت کے باوجود اہل سندھ کو محرومیاں ہی ملی ہیں،کراچی کو بھی 15سال سے اس کا حق نہیں ملا،کراچی کے امن کیلئے نوازشریف کی حکومت نے بھرپور کردارادا کیا،کراچی بنیادی حقوق مانگتا ہے جو نہیں دیئے جارہے،ہم متحد ہو کر کراچی کو اس کا حق دلائیں گے،سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہو رہی ہے، کوئی نہ کوئی راستہ نکل آئے گا،ہم چاہتے ہیں لوگوں کو وسائل ملیں۔نواز لیگ اپنا اتحاد بناکر سندھ میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے مدمقابل اترے گی –

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *