پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 318 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 264 رنز بنا سکی تھی، عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے نصف سینچریاں اسکور کیں۔
عبداللہ شفیق 62 اور کپتان شان مسعود 54 رنز بنا کر نمایاں رہے قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی اور میر حمزہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 آسٹریلوی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا، دونوں نے 3، 3 شکار کیے۔
میچ کے ابتدائی اننگز میں پاکستان نے آسٹریلیا کے 24 رنز پر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی، جس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور مچل مارش نے بیٹنگ لائن کو سنبھالا۔
مچل مارش سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے اور 96 رنز پر میر حمزہ کی گیند کا شکار بنے، اسٹیو اسمتھ ن 50 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے -دوسری اننگ میں آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے ہیں -اس طرح آسٹریلیا کو اب تک 241 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے -آج کی باؤلنگ پرفارمنس کے سبب میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا اگر پاکستانی بیٹسمین ہمت سے کام لیں تو وہ یہ میچ جیت سکتے ہیں –