جاوید ہاشمی کا مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان

Mashkoor Hussnain
3 Min Read

پاکستان کے معروف قانون دان سلمان اکبر راجہ کے بعد جاوید ہاشمی نے بھی عمران خان کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑے ہونے کا فیصلہ کرلیاانھو ں نے اپنے کاغزات نامزدگی بھی جمع کروادیے ہیں اب دیکھتے ہیں کہ ان کو پی ٹی کی سپورٹ ملتی ہے یا نہیں – جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ یہ کہا جائے کہ ملک میں صاف شفاف انتخابات ہوں گےتو اس کا جواب ہے کبھی نہیں،پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہورہا ہےہماری تاریخ میں ایسا کبھی کسی کے ساتھ نہیں ہوا، میں عمران خان اور پی ٹی آئی کیساتھ ہوں۔

ملتان میں کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہاکہ جس کے ساتھ بھی زیادتی ہو گی،میں اس کے ساتھ ہوں گا،میں سمجھتا ہوں جب ہمارے لیڈرز ان کی مدد سے اقتدار حاصل کرتے ہیں،تو پھر حکمرانوں کو ان کے مطابق ہی چلنا پڑتا ہے،میرے حلقے این اے 149کے جو لوگ ہیں وہ ہمارے باس ہیں،ان کے سامنے میں جھولی بھی پھیلاؤں گا،جو کوئی اپنے آپ کو طاقت سمجھتا ہو میں اس کا سامنا کرتا ہوں،لیکن جمہوریت کی جھولی میں اپنے حلقے کے آگے پھیلاؤں گا،میں زیادہ تقریریں کروں یا نہ کروں، عوام سے حمایت کے لیے جہاں جہاں جانا ہوگا وہاں جاؤں گا بھی ۔

ان کاکہناتھا کہ 2018کے الیکشن میں بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی بن گیا تھا، ، میں شکوے نہیں کرتا میں جنگ لڑتا ہوں، ان کاکہناتھا کہ انتخابات بالکل فیری اینڈ فیئر نہیں ہو رہے،یہ انتخابات کے نام پر مذاق ہے،لیکن جب انتخابی عمل ہو تو ہو میں اس کا حصہ ضرور بنتا ہوں،میں وہ انقلابی نہیں ہوں جو بندوق کی گولی سے انقلاب نہیں لانا چاہتا ،میں تو اپنے حلقے کے عوام کو ووٹ اور گولی سمجھتا ہوں۔

بزرگ سیاستدان کاکہناتھا کہ ملک کی جو سب سے بڑی سیاسی جماعت ہےان کے راستے میں آپ رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں،ان کی قیادت اور کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا ہوا ہے،ان کے کاغذات آپ لے نہیں رہے،یہ یکطرفہ الیکشن ہوگا، نون لیگ اور پیپلز پارٹی کا نام لیے بغیر انھوں نے کہا کہ ان کے پاس وسائل ہیں،میرے ساتھ اللہ کی ذات ہے یا این اے 149کے عوام ہیں۔

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *