عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر ہوتی نے کہا ہےکہ ایک جماعت سے انتخابی نشان لینے کے بعد ہم سے بھی نشان لینے کا سوچا جارہا ہے۔ پچھلے 2 انتخابات میں ہمارے خلاف فیصلے ہوئے مگر اب مزید ہم برداشت نہیں کریں گے۔
“جیو نیوز “کے مطابق مردان میں تنظیمی اجلاس سے خطاب میں خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کا احترام کرتے ہیں لیکن ایک جماعت سے نشان لینے کے بعد سوچا جارہا ہے کہ اے این پی سے بھی انتخابی نشان لیا جائے۔ پچھلے 2 انتخابات میں ہمارے خلاف فیصلے ہوئے مگر اب مزید ہم برداشت نہیں کریں گے۔الیکشن کمیشن نے اے این پی کو بتادیا تھا کہ ان کی جماعت نے کئی سالوں سے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے اور اب انٹرا پارٹی کروانے کا وقت بھی گزر گیا ہے لہزا واضح ہے کہ اے این پی بھی لالٹین کے شان سے محروم ہونے جارہی ہے –