ڈپٹی کمشنر نے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیے

Mashkoor Hussnain
2 Min Read

شاہ محمود قریشی کو آج بھی اڈیالہ جیل سے رہائی نہ مل سکی ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے پولیس چیف کی سفارش پر تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے احکامات جاری کیئے ۔ڈی سی کے احکامات میں کہا گیا ہےکہ کیونکہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں اس لیے ان سے تفتیش درکار ہے لہٰذا ان کی نظر بندی کے آرڈر جاری کیے جاتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل میں ہی نظر بند کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہےکہ سائفر کیس میں عمران خان کے شریک ملزم شاہ محمود قریشی کی ضمانت سپریم کورٹ نے منظور کی تھی، ان کے وکلا نے آج ضمانتی مچلکے جمع کرائے جس کے بعد آج شاہ محمود کی جیل سے رہائی کا امکان تھا۔شاہ محمود قریشی کے وکیل تیمور ملک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے شاہ محمود کی ضمانت منظور کی ہے اور سپریم کورٹ کے آرڈر کی مصدقہ کاپی موصول ہوچکی ہے، ہم نے عدالت کو مچلکے بھی پیش کردیے ہیں۔بیرسٹر تیمور ملک نے کہا کہ ہم نے عدالت سے کہا شاہ محمود کی روبکار جاری کریں، اب ہمیں پتا چلا کہ جج صاحب اسلام آباد چلے گئے ہیں-اس فیصلے کے خلاف تحریک انصاف ایک بار پھر سپریم کورٹ کا رخ کرے گی اب سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ ہی اس بارے میں کوئی واضح ڈاریکشن دے گا مگر تب تک شاہ محمود قریشی کو جیل میں ہی رہنا پڑے گا –

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *