پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما جو کراچی اور سندھ میں اب تک کپتان کے ساتھ کھڑے تھے الیکشن کمیشن کے ریڈار میں آگئے اور الیکشن کمیشن نے ان کے 2024 کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابند ی عائید کردی -پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما حلیم عادل شیخ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے ہیں۔
حلیم عادل شیخ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ریٹرنگ افسر نے کوئی تحریری حکم جاری کرنے کی بجائے زبانی بتایا کہ ا ن پر 9 مئی کے واقعات کا الزام ہے، جس کی وجہ سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جارہے ہیں۔
حلیم عادل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما نے کراچی کے حلقہ این اے 238 پر فارم جمع کرایا تھا، تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیےگئے ہیں، حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی ہے،اسے عدالت میں چیلنج کریں گے، ہمیں عدالتوں سے انصاف کی امید ہے۔انہیں یقین ہے کہ فیصلہ ان کے ہی حق میں آئے گا اور وہ انتخابات میں حصہ لے سکیں گے –
واضح رہے کہ 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے لیے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔آج نواز شریف سمیت بہت سے سیاست دانوں کے کاغزات منظور ہو گئے ہیں -تاہم ان کو بھی ابھی عدالت کے پل سے گزرنا پڑے گا –