نواز شریف کی تقدیر میں رب نے لکھا ہے کہ 5 بار ملک کا وزیراعظم بنے گا

Mashkoor Hussnain
2 Min Read

مریم نواز کے شوہر اور نواز شریف کے داماد ایک مرتبہ پھر میڈیا پر آئے اور حیران کن بیان دے دیا ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف 4 بار نہیں 5 بار ملک کے وزیراعظم بنیں گے -ان کا کہنا تھا کہ پیروں کے گھر پیدا ہوا ہوں اور اللہ سے یہی دعا کر رہا ہوں آپ نواز شریف کو مزید کئی بار ملک کا حکمران بنتا دیکھیں گے ،ہماری الیکشن کے لیے پوری تیاری ہے جب مانسہرہ میں جلسے کے انتظامات کر لیں گے تو نواز شریف کو جلسے کی دعوت دیں گے۔

” انکا کہنا تھا کہ میرا وجدان کہتا ہے نواز شریف 5 مرتبہ ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔ جب 2017 ءمیں پاناما کا کیس بنا تو اسی وقت سے دل میں تھا کہ یہ ایک جھوٹا کیس ہے، یہ کیس نواز شریف کے خلاف نہیں بلکہ یہ ریاست پاکستان کے خلاف کیس تھا اور جب بھی اس معاملے کی انکوائری ہو گی تو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور کمپنی کے خلاف ٹرائل ہو گا۔

ان کا کہنا تھا میں تو اس چیز کا قائل ہوں جس کی قسمت میں لکھا ہے تو اس کی پیدائش کے ساتھ ہی لکھ دیا جاتا ہے کہ کس تاریخ کو وہ وزیراعلیٰ بنے گا، اب نواز شریف جب پیدا ہوئے تو اللہ نے اسی وقت لکھ دیا کہ نواز شریف 5 بار یا 4 بار ملک کا وزیراعظم ہو گا، 3 مرتبہ تو وہ وزیراعظم بن چکے ہیں، میرا وجدان (شعور) کہتا ہے کہ نواز شریف 5 مرتبہ ملک کے وزیراعظم ہوں گے، پیروں کے گھر پیدا ہوا ہوں اور اللہ سے یہی دعا کر رہا ہوں۔

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *