پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو الوداع کرنے یونیورسٹی ملازمین “کھوتا” لے آ ئے

Mashkoor Hussnain
2 Min Read

اقتدار کے نشے میں چور لوگوں کاانجام اب آہستہ آہستہ قریب آرہا ہے اور آج سے اس کا آغاز ہوگیا ہے -وہ لوگ جو اپنے ماتحتوں کے ساتھ غلاموں والا برتاؤ کرر ہے تھے آج ان کے لیے لمحہ فکریہ اور سوچنے کا مقام ہے -اخباری اطلاعات کے مطابق پشاوریونیورسٹی اور عبدالولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کی مدت ملازمت ختم ہونے پر ملازمین نے ڈھول کی تھاپ پر ہلہ گلہ کیا اور وائس چانسلر کی ریٹائرمنٹ کی خوشی میں گدھا لے کر آگئے۔

پشاور اور عبدالولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلرکی الوداعی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پشاور یونیورسٹی کے ملازمین وائس چانسلر کی ریٹائرمنٹ کی خوشی میں گدھا لے کر آگئے، گدھے پر بیٹھ کر وائس چانسلر کے خلاف نعرہ بازی کی، ڈھول کی تھاپ پر ملازمین نے وائس چانسلر کی ریٹائرمنٹ پرہلہ گلہ کیا۔اس کے علاوہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے ملازمین نے وائس چانسلر کا پیچھا کیا جس پر وائس چانسلر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔سابقہ وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی ڈاکٹر ظہور الحق نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یونیورسٹی کے ساتھ ملازمین کی تربیت پر بھی کام کرنا چاہیے تھا، آخری دن پر ہجوم نے میرا پیچھا کیا، اللہ نے بچایا۔

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *