سپر پاور امریکہ نہیں صرف اللہ پاک کی ذات ہے ؛مفتی تقی عثمانی

Mashkoor Hussnain
1 Min Read

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ اسرائیل شہریوں پر بمباری کے بجائے میدان میں حماس کا مقابلہ کرے۔انھوں نے نہ صرف حماس کی خود حمایت کا اعلان کیا بلکہ امت مسلمہ سے بھی کہا کہ وہ حماس کے ساتھ کھڑی ہوجائے –
اسلام آباد میں حرمت اقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ حماس کے جانبازوں نے فلسطینی مسلمانوں کو آزادی، حریت کا موقع فراہم کیا، امت مسلمہ کو اتحاد کے ساتھ حماس کا ساتھ دینا چاہیے، امریکا سپرپاور نہیں اللہ سب سے بڑی ہے، اگر ہم متحد ہوگئے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہرباشعور مسلمانوں کی زبان پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ ہونا چاہیے، جنگ بندی ہمارا مطالبہ نہیں، فتح تک جنگ جاری رہے گی، فلسطین کے دو ریاستی حل کی بات ہوتی ہے، ہمیشہ دو ریاستی حل کی بات سے پرہیز کیا جائے، دو ریاستی حل قبول نہیں، ہم روز اول سے اسرائیل کے قیام کے خلاف ہیں۔ قائداعظم نے اسرائیل کو مغربی طاقتوں کا ناپاک بچہ قرار دیا تھا، حماس کے مجاہد جہاد فی سبیل اللہ کر رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *