جان شیر خان اور ان کی اہلیہ کے علاج کے لیے ماہانہ ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان

Mashkoor Hussnain
2 Min Read

حکومت نے سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان اور ان کی اہلیہ کے علاج کے لیے ماہانہ ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق نگران حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جان شیر خان اور ان کی اہلیہ کے لیے اس امداد کی منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔
جان شیر خان نے 8مرتبہ عالمی چیمپئن اور 6مرتبہ برٹش اوپن سکواش چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا ۔ 1990ءسے 1996ءتک جان شیر خان نے 81میچ کھیلے اور ایک میں بھی انہیں شکست نہیں ہوئی ۔ یہ سکواش کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے، جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
جان شیر خان بھی پرویز مشرف کی طرح ان دنوں پارکنسن نامی نایاب بیماری میں مبتلا ہیں، جس کا پاکستان میں علاج ممکن نہیں ہے۔عالمی سطح پر بھی اس بیماری کا علاج برائے نام ہے۔ اس بیماری میں انسان اتنا بےبس ہوجاتا ہے کہ اپنے وجود کے کسی بھی حصے پر اس کا کنٹرول نہیں رہتا -و بمشکل اپنے جسم کے کسی حصے کو ہلاپاتا ہے -کہتے ہیں کہ یہ بیماری دنیا میں صرف چند سو لوگوں کو ہی لاحق ہے اور جان شیر خان ان میں سے ایک ہیں –

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *