شاہ عبدالعزیز کے 29 ویں فرزند شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئے

Mashkoor Hussnain
1 Min Read

ابھی چند روز قبل ایک سعودی شہزادے کا انتقال ہوا تھا اور آج ایک اور سعودی شہزادہ 84 برس کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کرگیا -سعودی ایوانِ شاہی کے مطابق شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئے، انکی نماز جنازہ مسجد الحرام میں نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔
ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز کے انتقال پران کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔ سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز جدہ کے علاقے کورنیش میں رہائش پذیر تھے ۔
شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود نے متعدد مناصب پرخدمات انجام دیں۔ 1985 میں وہ شاہ فہد بن عبدالعزیز کے دوراقتدار میں تبوک کے گورنر بھی رہے ۔ بعدازاں انہیں اسٹراٹیجک اسٹڈیز سینٹر کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے عہدے سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی ۔
وہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے 29 ویں فرزند تھے۔

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *