پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت شان مسعود کی قیادت میں آسٹریلیا کے دورے پر ہے -وہ آسٹریلیا میں ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کھیلے گی -آج پاکستانی ٹیم کے لیے بڑی خبر اس وقت سامنے آئی جب آسٹریلیا کی حکومت کی جانب سے انہیں پروٹوکول دینے کے لیے حکومت کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے بارے میں بتادیا گیا –
آسٹریلوی وزیر اعظم نے پاکستانی ٹیم کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البنیز نے پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کو ملاقات کی دعوت دے دی، مہمان کھلاڑی اور معاون اسٹاف ارکان 5 دسمبر کو وزیراعظم ہاؤس جائیں گے۔
یاد رہے کہ آسٹریلوی بورڈ نے پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کو بھی مدعو کیا ہوا ہے، وہ میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ دیکھنے کے ساتھ کرکٹ حکام سے مختلف امور پر بات چیت کریں گے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ قومی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا پہنچنے پر نہایت نارواسلوک کیا گیا ، ان کو کسی قوم کی مینوئل سپورٹ یا ہیلپنگ ہینڈ ملازمین نہیں دئے گئے کھلاڑی اپنے بیگ بھی ٹرک میں خود لوڈ کرتے ہوئےدکھائی دیئے ۔اس ناروا سلوک پر پاکستانی قوم کی جانب سے دکھ کا بھی اظہار کیا گیا تھا .